وہاڑی کےاویس خاکوانی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:   اویس خان خاکوانی اپنے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔  انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان عبدالعلیم خان سے  لاہور میں ملاقات کے بعد کیا۔  اویس خان خاکوانی کا تعلق پی پی236وہاڑی سے ہے۔

صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اویس خاکوانی کو پارٹی کا مفلر پہنا کر شمولیت پر خیر مقدم کیا ۔ اویس خان خاکوانی نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار  کیا۔  انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ  جنوبی پنجاب میں آئی پی پی کی مضبوطی کے لئے دن رات کام کریں گے۔

عبدالعلیم خان نے اویس خاکوانی کی آئی پی پی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا، استحکام پاکستان پارٹی کا منشور بہتری اور انفرادیت میں اپنی مثال آپ ہے۔ آئی پی پی غریب اور پسے ہوئے طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا چاہتی ہے۔  ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اویس خان خاکوانی پی پی236وہاڑی سے آئی پی پی کے امیدوار پنجاب اسمبلی ہوں گے۔
 اُن کے والد محمد امین خان خاکوانی اپنے علاقے کی اہم سیاسی شخصیت رہ چکے ہیں