محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ، خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ، خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کردی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، تاہم خیبرپختونخوا میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران گلگت بلتستان ، کشمیر ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ چھائے رہے گی۔

منگل کے روزموسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بہا ولپور ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور، لاہور ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا، فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ، ملتان ، خان پور، ارحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ،لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند  اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔  

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند اورسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔