ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کیلئے 24 گھنٹے گیس بندش کا اعلان

صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کیلئے 24 گھنٹے گیس بندش کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار: موسمِ سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کی انتظامیہ نے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق صنعتی صارفین، بشمول کیپٹیو پاور پلانٹس، اور تمام سی این جی اسٹیشنز، بشمول آر ایل این جی پر چلنے والے اسٹیشنز، کو گیس کی فراہمی آج صبح 8 بجے سے معطل کر دی گئی ہے، جو پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ موسمِ سرما کے دوران گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی گھریلو صارف کو گیس پریشر سے متعلق شکایت درپیش ہو تو وہ سوئی سدرن کی 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کر کے اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے، جہاں مستعد عملہ فوری ازالہ یقینی بنائے گا۔

ترجمان کے مطابق معمول کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کو بھی گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔