ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپانی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات؛ جاپان کو بھی ٹرمپ ٹیرف کی وارننگ مل گئی

Donald Trump, Trump Tariff , Trade war of Trump, city42, Japan America trade deficit
کیپشن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ایسٹ روم میں جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  امریکہ کی "عظمتِ رفتہ" واپس لانے کے نعرے کے ساتھ الیکشن جیتنے کے بعد اب اپنے مداحوں سے جاپان کے ساتھ امریکہ کی تجارت میں تجارتی خسارہ کو "متوازن" کرنے کا بھی وعدہ کر لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عائد کرنے پر ہی  اکتفا نہیں کر رہے وہ عالمی سیاست مین امریکہ کے دیرینہ حلیف جاپان کے ساتھ تجارت میں امریکہ کا خسارہ بھی کم کرنا چاہتے ہیں، اس کا وعدہ انہوں نے ہفتہ کے روز جاپان کے  وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا سے وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی ملاقات کے بعد کیا ہے۔  انہوں نے اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے لائحہ عمل پر مفصل روشنی نہیں ڈالی۔ تاہم واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں جاپان پر بھی ٹیرف ہی نافذ کرنے کا اشارہ دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران اشارہ دیا کہ " جاپان اگر جلد ہی امریکہ سے مزید خریدنے کے لئے اقدامات نہین کرے گا تو جاپان  جلد ہی امریکہ  کے ٹیرفس کا سامنا کر سکتا ہے"۔ 

واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب جاپان کے نئے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے ٹرمپ کے اپنے پیشرو(جاپانی وزیراعظم) شنزو  ایبے کے ساتھ قریبی تعلقات کی تجدید کرنے کی کوشش کرنے کے لیے واشنگٹن کا دورہ کیا۔

 ٹرمپ اب فلوریڈا میں ہیں، جہاں وہ سینیٹ کے ریپبلکنز کو عشائیہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اپنی بجٹ کی ترجیحات پر آگے بڑھنے کے راستے پر ان سینیٹرز کے ساتھ بات چیت کریں۔ ٹرمپ نے جمعرات کو ہاؤس ریپبلکنز سے ملاقات کی تھی، جو اس معاملے پر مسابقتی نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جاپانی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی خبر کے ساتھ الجزیرہ نے ایک تجزیہ بھی اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا ہے جس میں اس سوال پر بات کی گئی ہے کہ "کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیرف کو مذاکراتی حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں؟"

الجزیرہ نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا سے ملاقات کے بعد جاپان کے ساتھ امریکہ کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اگلے ہفتے متعدد ممالک کے خلاف باہمی محصولات کے اپنے منصوبے  کی نقاب کشائی کریں گے، لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس کو نشانہ بنایا جائے گا۔