سٹی42: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری، سورج کی کرنوں نے سردی کی شدت میں کمی کر دی ، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 211 ریکارڈ کی گئی ہے، جو لاہور کو آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر لے آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔
کراچی کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا، موسم سرد اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ شہر میں شمال مشرق سمت سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 151 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں مائے کولاچی پہلے نمبر پر ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر کورنگی اور تیسرے نمبر پر گلشن اقبال ہیں۔ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی کے اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ژوب میں بارش و برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔وفاقی وزیرمواصلات عبد العلیم خان سے وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات
چترال، دیر، سوات، کوہستان،کرم اور وزیرستان میں برفباری کی توقع ہے، گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آج آزادکشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔