ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خصوصی میٹنگ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا دبنگ بیان سامنے آگیا

خصوصی میٹنگ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا دبنگ بیان سامنے آگیا
کیپشن: Shafqat Mahmood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن جماعتیں اپنی جھوٹی سیاست کو چمکانے میں لگی ہوئی ہیں، عوام ان کے سیاہ کرتوتو ں سے اچھی طرح واقف ہیں، اپوزیشن کا کرپٹ ٹولہ جو مرضی کرلے عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود سے این اے 130 کی پارٹی خواتین رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عامر محمود، رانا شہریار، شنیلہ، ڈاکٹر انیسہ فاطمہ، آشماء، رافیع کمال، مسز عدنان، ام البنین، شمسہ علی ایڈووکیٹ، نورین مصطفےٰ، تہمینہ محسن، ساجدہ ملک اور سعدیہ ایوب سمیت دیگر خواتین رہنماء موجود تھیں۔

 شفقت محمود کا مزید کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کرپٹ قیادت صرف اپنی چوری کے تحفظ میں لگی ہوئی ہے، اپوزیشن کا لانگ مارچ ٹوپی ڈرامہ ہے جس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، لانگ مارچ اور عدم اعتماد کا شوق اپوزیشن جماعتیں پورا کر لیں۔

تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پارٹی کی تنظیم نو پرپوری طرح فوکس کئے ہوئے ہیں، جلد پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کر لیں گے،بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کرپٹ مافیا کو آواز کی طاقت سے عبرتناک شکست دے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer