ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنڈز ملنےکے باوجود سکولز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب التوا کاشکار

فنڈز ملنےکے باوجود سکولز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب التوا کاشکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض : لاہور کے 100 سکولزمیں صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کامنصوبہ ایک سال سے ٹھپ، گزشتہ سال منصوبہ کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو 5 کروڑ روپے فنڈز جاری  کیے  گئے تھے،فنڈز کی فراہمی کے باوجود سکولوں میں واٹر فلٹریشن نصب نہ ہوسکے۔
 لاہور کے100سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا منصوبہ ایک سال سے ٹھپ پڑا ہے۔ تفصیلات کیمطابق گذشتہ سال منصوبہ کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو 5 کروڑ روپے فنڈز جاری کردیئے گئے تھے۔فنڈز کی فراہمی کے باوجود 100 سکولوں میں واٹر فلٹریشن نصب ہی نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق سابق سی ای او نے منصوبہ کے حوالے سے جاری ٹینڈر کو کینسل کر دیا تھا۔

رواں سال منصوبہ مکمل نہ ہوا تو تمام فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ابھی تک واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے حوالے سے کام شروع نہ کرا سکا۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ۔اگلے ہفتے سو فلٹریشن پلانٹس لگانے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔