ویب ڈیسک: پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ہر سال گزٹ چھٹیاں کا اعلان کیا جاتا ہے اس حوالےسے ملازمین، طلبہ اپنی چھٹیوں کو انجوائے کرنے سیر وتفریح کا پروگرام بناتے ہیں، سال 2026 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی، متحدہ عرب امارات نے تفصیلات جاری کردی۔
سال 2025 کے بعد 2026 کو خوش آمدید کہنے کےلئے یو اے ای میں تیاریاں کی جارہی ہیں، پہلی سرکاری چھٹی کب ہوگی ؟ ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال گھوم رہا ہے۔چونکہ اسلامی کیلنڈر چاند کے حساب سے بدلتا ہے اسی لیے ملک میں سرکاری چھٹیوں کی تاریخیں ہر سال مختلف ہوتی ہیں، جس سے شہری اکثر کنفیوز رہتے ہیں۔
تاہم یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ یو اے ای میں پہلی سرکاری چھٹی کب ہوگی، نئے سال 2026(یکم جنوری) کو پہلی چھٹی سے شہری لطف اندوز ہوں گے، نیو ’ایئر‘ کی بڑی تقاریب کے بعد شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے اوقات اور پارکنگ چارجز میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔
UAE کی 2026 کی متوقع سرکاری تعطیلات
اگرچہ چاند دیکھنے کے باعث اسلامی تہواروں کی حتمی تاریخیں بعد میں طے ہوتی ہیں، لیکن ایک اندازے کے مطابق 2026 میں 12سرکاری چھٹیاں یقینی ہیں۔
سرکاری تعطیلات کی فہرست میں نیو ایئر، یکم جنوری 2026، یکم شوال، عید الفطر کے 3 دن، 9 ذوالحج، یوم عرفات، 10 ذوالحج پر عید الاضحی جس کے 3 چھٹیاں متوقع ہیں۔
اس کے بعد یکم محرم ، نئے اسلامی کی بھی یو اے ای میں چھٹی ہوگی، 12 ربیع الاول(عید میلاد النبی ﷺ) ، 2 سے 3 دسمبر ، یو اے ای نیشنل ڈے ہوگا۔
اگر چاند کے مطابق تاریخوں میں معمولی رد و بدل بھی ہو، تب بھی 2026 میں چھ دن کا طویل ویک اینڈ متوقع ہے۔