ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استعفے آنا شروع، لیگی ایم پی اے نے استعفیٰ جمع کرا دیا

استعفے آنا شروع، لیگی ایم پی اے نے استعفیٰ جمع کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک صہیب بھرت نے بھی پارٹی قیادت کو اپنا استعفی جمع کرا دیا۔
لیگی ایم پی اے ملک صہیب بھرت کی جانب سے جمع کروائے گئے استعفی میں ان کاکہناہےکہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور اسے گھر جانا چاہئے۔ انھوں نے اپنے استعفی میں پی پی بہتر اے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ مجھے اپنی پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور پارٹی قیادت کے تمام فیصلوں کا مکمل طور پر پابند ہوں۔

 دوسری جانب پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سےاستعفے دینے کااعلان کردیا، مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اکتیس دسمبرتک تمام ارکان اپنے استعفےپارٹی قائدین کوجمع کرادیں۔ استعفے دے کرواپس نہیں لیں گے۔  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں ہوا  جس میں تمام پارٹیوں نے اجلاس میں شرکت کی ،  نواز شریف ، آصف علی زرداری اور اختر مینگل نے ویڈیو لنک سے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 دسمبر کا جلسہ لاہور مینار پاکستان پر ہی ہو گا ،  حکومت کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، 31 دسمبر تک تمام ارکان استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرائیں گے ، جلسوں اور مظاہروں کا شیڈول طے کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer