داخلوں سے متعلق طلبا کیلئے اہم خبر

داخلوں سے متعلق طلبا کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) ہائیرایجوکیشن کمیشن کا داخلوں سے متعلق ایک بار پھر طلبا الرٹ، طلباء کو گلوبل انسٹیٹیوٹ میں داخلے لینے سے روک دیا گیا۔

ہائیرایجوکیشن کمیشن پاکستان نے گلوبل انسٹیٹیوٹ لاہور میں داخلوں پر پاپندی عائد کررکھی ہے اس سے پہلے یہ پاپندی 2016ء میں پہلی بارعائد کی گئی تھی اور طلباء کو پاپندی سے آگاہ کرنے کے لیے کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر دوبارہ الرٹ جاری کردیاہے۔

ایچ ای سی نے طلباء کوگلوبل انسٹیٹیوٹ میں داخلے لینے سے روک دیا ہے۔ ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ گلوبل انسٹیٹیوٹ لاہور کا این اوسی بھی منسوخ ہوچکا ہے اور گلوبل انسٹیٹیوٹ میں داخلےغیرقانونی ہیں۔ ایچ ای سی کے مطابق ضوابط کی خلاف ورزی اور قواعد پرعمل درآمدنہ ہونے پر این اوسی منسوخ کیا گیا ہے۔

گلوبل انسٹیٹیوٹ اپنے کسی بھی پروگرام میں طلباء کو داخلے دینے کا مجاز نہیں ہے۔ گلوبل انسٹیٹیوٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی سے بات چیت چل رہی ہے جلد معاملہ حل ہوجائے گا اور معاملہ حل ہوتے ہی ایچ ای سی اپنا نوٹیفکیشن منسوخ کردے گا۔