ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان کی جاوید ہاشمی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کی جاوید ہاشمی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ممتاز سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے جاوید ہاشمی کی سیاسی استقامت کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ریاستی اداروں کی جانب سے مبینہ زیادتیوں اور مظالم کی مذمت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی سیاسی استقامت آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

ملاقات میں جے یو آئی کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا صفی اللہ، مولانا جمال عبدالناصر، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز اور ضلعی امیر مفتی عامر محمود بھی موجود تھے۔