ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: آج رات موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی  پنجاب، جنوبی خیبر پختونخوا، کشمیر  میں   چند مقا ما ت  پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے وسطی اور جنوبی  علاقوں میں  جھکڑ  آندھی  چلنے کا امکان ہے ، ساحلی علاقوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔ 

بدھ کے روز موسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، ایبٹ آباد ، بالاکوٹ،مالاکنڈ ،  ڈی آئی خان، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ سیالکوٹ، نارووال ، لاہور،  گوجرانوالہ،  گجرات ، سرگودھا، مری  اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں  تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے ، سندھ کے  وسطی اور جنوبی   اضلاع  میں  تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے ،سندھ کے سا حلی علا قوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ،   کشمیر میں مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔