ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے بعد ٹی ایل پی کا بھی اسلام آباد آنے کا اعلان

 پی ٹی آئی کے بعد ٹی ایل پی کا بھی اسلام آباد آنے کا اعلان
کیپشن: PTI AND TLP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے 13 اگست کو اپنے کارکنوں کو فیض آباد پہنچنے کی کال دے دی۔

ٹی ایل پی کے سیکریٹری اطلاعات محمد امجد رضوی نے کہا  ہے کہ ایک ماہ قبل پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مانگی گئی تھی مگر  ہمیں  اجازت نہیں دی گئی جبکہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

محمد امجد رضوی نےمزید  کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا ہم بھارت سے آئے ہیں؟ ہماری جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، عمران خان کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت ہے تو ہمیں کیوں نہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ نظریہ پاکستان مارچ اور کانفرنس کے لیے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دے دی ہے جہاں پر سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان علامہ سعد رضوی کا بھرپور استقبال ہو گا۔