ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلمانوں کیلئے خوشخبری، غیرملکی زائرین کیلئے عمرہ پر عائد پابندی ختم

مسلمانوں کیلئے خوشخبری، غیرملکی زائرین کیلئے عمرہ پر عائد پابندی ختم
کیپشن: عمرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سعودی عرب نے 18 ماہ بعد غیرملکی زائرین کے عمرہ سے پابندی ہٹا لی، ویکسی نیٹڈ غیرملکیوں کو عمرہ کی اجازت ہو گی، درخواستیں اتوار سے وصول کی جائیں گی۔

سعودی عرب نے غیرملکی زائرین کیلئے عمرہ پر عائد پابندی ختم کردی،  بیرون ملک سے آنے والے زائرین کیلئے خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق نیا عمرہ سیزن یکم محرم سے شروع ہوگا۔ سعودی شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکیوں کے علاوہ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی درخواستیں بھی وصول کی جائیں گی۔ مختلف ممالک سے عمرہ زائرین کو مرحلہ وار ویزے جاری کئے جائیں گے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ 60 ہزار افراد کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم جانے کی اجازت دی جائے گی۔ جبکہ عمرہ زائرین کی ماہانہ تعداد 20 لاکھ کردی جائے گی۔ زائرین کو توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری ہوں گے۔

بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو سرکاری ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ فراہم کرنا ہوگا، جسے عمرہ درخواست کیساتھ لف کیا جائے گا۔ تاہم درخواست کی منظوری سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین لگوانے سے مشروط ہوگی۔ان ویکسینز میں موڈرنا، ایسٹرازینیکا، فائزر اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔
سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ ویکسینز کے استعمال کی منظوری نہیں دی مگر چینی ویکسین کے بعد منظور شدہ ویکسینز میں سے کسی ایک کا بوسٹر شاٹ لگوانے والے بھی عمرہ کرسکیں گے۔ جبکہ پاکستان سمیت پابندی والے 13 ممالک سے ویکسی نیٹڈ عمرہ زائرین کو سعودی عرب پہنچنے پر پہلے قرنطینہ کرنا ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer