قیصر کھوکھر : مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تحصیلداراورپیرا فورس کی اسامیوں سمیت 17 تحریری و حتمی نتائج شامل ہیں ۔
ترجمان کےمطابق بورڈآف ریونیومیں تحصیلدار کی14 اسامیوں کیلئے61 امیدوار، ڈپٹی کمشنر آفس بھکر میں سٹینوگرافر کی 6 اسامیوں کیلئے19 امیدوار جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال میں سٹینوگرافرکی4 اسامیوں کیلئے 51 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ بورڈ آف ریونیو میں جونیئر سکیل اسٹینوگرافر کی ایک آسامی کے لیے 24 امیدوار کامیاب ہوئے۔
پیرا سرگودھا ڈویژن میں انویسٹی گیشن آفیسر کی 5 اسامیوں کیلئے25 امیدوار،جبکہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ساہیوال ڈویژن میں انویسٹی گیشن آفیسر کی 5 اسامیوں کیلئے25 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنٹریکٹ ورکس کی 2 اسامیوں کیلئے10 امیدوارجبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنٹریکٹ سروسز کی2 اسامیوں کیلئے10 امیدوار انٹرویو کیلئے کامیاب قراردیئے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت میں سینئرسائنٹسٹ آئی ٹی کی ایک آسامی کیلئے5 امیدوارانٹرویو کیلئے کامیاب ہوئے ہیں۔