ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سٹوڈنٹس کو یونیفارم  کی قید سے رہائی مل گئی

Schools dress code punjab, Punjab Schools Education Department, city42
کیپشن: File Photo پنجاب کے سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گرمی کے سخت موسم کی آمد سے پہلے ہی سٹوڈنٹس کو یونی فارم کی پابندی سے رہائی دے دی۔ تاہم سٹوڈنٹس کے میک اپ کرنے، ریشمی اور چمکدار لباس پہننے پر پابندی ہو گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مریم نواز کی حکومت نے سٹوڈنٹس کو غیر معمولی گرمی میں ریلیف دینے کے لئے  سکول یونیفارم کے کوڈ کے نفاذ میں نرمی کر دی۔  یکم مئی سے سٹوڈنٹس کو یونیفارم کی بجائے کوئی بھی مناسب لباس پہننے کی اجازت دے دی۔

 یہ اجازت گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد دوبارہ سکول کھلنے سے لے کر 15 ستمبر تک برقرار رہے گی۔

پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جو نئی ہدایات تمام سکولوں کے منتظمین کو بھیجی ہیں ان میں خاص طور سے کہا گیا ہے کہ سٹوڈنٹس کے میک اپ کرنے، جیولری اور چمکدار  لباس اور ریشمی کپڑوں کے استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔

پنجاب کے سکولوں میں خاتون  ٹیچرز کیلئے شلوار قمیض پہننا اور  دوپٹہ اوڑھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ خاتون ٹیچرز کیلئے جینز، ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہوگی تاہم مرد ٹیچر ٹی شرٹ اور جینز پہننے کے لئے آزاد ہیں۔


تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز کے یونیفارم میں نرمی کی اطلاع نے سٹوڈنٹس میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ سٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ وہ اب  ہلکے پھلے سوتی کپڑے پہن کر سکول آیا کریں گے۔

سٹوڈنٹس نے بچوں کے میک اپ کرنے پر پابندی کو بھی اچھا اقدام قرار دیا اور کہا کہ دکھاوے کے رجحان کو سکولوں میں کوئی جگہ نہیں دی جانی چاہئے۔

  ،پنجاب کے تمام سکولوں میں نماز ظہر کپڑھنے کی سہولت فراہم  کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے