سٹی42: منگل کے روز اپر اورکزئی کے علاقے سیفیل ڈیرہ میں نائب تحصیلدار کی گاڑی کے قریب ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) پھٹ گئی۔ اس حملے میں نائب تحصیلدار اور ان کا سیکیورٹی گارڈ بال بال بچ گئے۔
اپر اورکزئی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عرفان الدین نے بتایا کہ حملے میں نائب تحصیلدار کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
اس واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
اس سے قبل مارچ 2025 میں اپر اورکزئی میں ماموزئی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی پر بم حملے میں دو اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں کرک کا رہائشی حوالدار الطاف اور وزیرستان کا رہائشی کانسٹیبل خیرالدین شامل ہیں۔
زخمیوں اور شہداء کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔