ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئر پورٹ پر پیش آنیوالے واقعہ پر پی اے اے کا ردعمل

لاہور ایئر پورٹ پر پیش آنیوالے واقعہ پر پی اے اے کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کسٹمز اور تین مسافر خواتین کے درمیان پیش آنے والے ناخوش گوار واقعے پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا موقف آگیا۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مسافروں اور ایئرپورٹ آپریشنز پر اثر انداز ہونے والا ہر واقعہ اہم ہے۔

ائیرپورٹ پر ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں کام کرتا ہے، تاہم متعلقہ ادارے سے وضاحت طلب کی ہے۔

متعلقہ حکام سے وضاحت کا مقصد صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنا ہے، ائیرپورٹس اتھارٹی تمام مسافروں کے لیے محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  لاہور ائیرپورٹ پر تین برقع پوش خواتین مسافروں اور کسٹمز اہلکاروں میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا تھا،  ابوظہبی سے آنے والی تین خواتین مسافروں کے خلاف تھانہ سرور روڈ پر مقدمہ درج کیا گیا۔

 کسٹمز حکام نے کہامسافر خواتین کی جانب سے کمرشل اشیاء کو سمگل کرنے کی کوشش کی گئی ، برقع پوش خواتین نے 24 سیکورٹی کیمرہ اور 40 کلو قیمتی ملبوسات سمگل کرنے کی کوشش کی۔