ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون اول کی دوست فرح خان کیساتھ بڑا فراڈ ہوگیا

خاتون اول کی دوست فرح خان کیساتھ بڑا فراڈ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کی مبینہ کرپشن کی داستانیں ان دنوں زبان زد عام ہیں، گھر کے بھیدی عبدالعلیم خان نے بھی سارا کٹھا چٹھا کھول دیا  تاہم اب فرح خان کے ساتھ بڑا فراڈ ہونے کی خبر سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق خاتون اول  بشری بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے سات کروڑ روپے کی لگژری کار بک کرائی تھی، تین کروڑ 63 لاکھ روپے ایڈوانس دیئے تاہم فرح خان کو نہ کار ملی نہ پیسے اور ملزم ملک سے فرار ہوگیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مقدمہ درج کیا ہے جس میں فرح خان نے اپنا اصل نام فرحت شہزادی لکھوایا ہے۔ مقدمےکی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ پولیس کی جانب سے بھی ملزم پر7 ایف آئی آر درج ہوئیں، اس کے علاوہ نیب بھی معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔

یاد رہے کہ  پی ٹی آئی حکومت جاتی دیکھ کر پوچھ گچھ سے بچنے کیلئےفرح خان کچھ روز پہلے دبئی جاچکی ہیں جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر امریکا چلے گئے تھے بعدازاں وہ بھی امریکا سے دبئی آچکے ہیں، فرح خان پر الزام ہے کہ وہ سرکاری افسران کے تقرروتبادلوں پر بھاری رشوت لیتی تھیں،  فرح خان نے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے 2019 میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھایا۔

 یہ بھی کہا جارہا ہے کہ  خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا، 2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔