ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے ملاقات، قانونی امور پر مشاورت

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے ملاقات، قانونی امور پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک نے لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان سے ملاقات کی، جس میں عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات، بروقت انصاف کی فراہمی اور مقدمات جلد نمٹانے سمیت مختلف قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی مقدمات میں قانونی پیروی، عدالتوں میں زیر سماعت کیسز اور مختلف قانونی معاملات پر بھی مشاورت ہوئی۔ فریقین نے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور عدالتی امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

ملاقات میں ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت علی ڈوگر، ملک فیض رسول رجوانہ اور طاہر یعقوب خان بھی موجود تھے، جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل زاہد عزیز بھٹہ سمیت دیگر لاء افسران نے بھی شرکت کی۔

ملاقات کے دوران عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں قانونی معاونت، وفاقی حکومت سے متعلق کیسز کی پیروی اور دیگر اہم قانونی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قانونی اداروں کے درمیان رابطہ مزید مؤثر بنانے اور مقدمات کی بہتر انداز میں پیروی کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئے۔