ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سیلاب سے ہزاروں سکول بند؛ لاکھوں بچوں کا تعلیمی سلسلہ رک گیا

پنجاب میں سیلاب سے ہزاروں سکول بند؛ لاکھوں بچوں کا تعلیمی سلسلہ رک گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب میں بدترین سیلابی صورتحال کی وجہ سے 7 لاکھ سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ عارضی طور  پر  رُک گیا۔

حالیہ بدترین سیلاب نے پنجاب میں شعبہ تعلیم سمیت تمام شعبوں کو ہی بری طرح متاثر کیا ہے۔چیئرمین ٹاسک فورس برائے ایجوکیشن مزمل محمود نے بتایا کہ سیلاب کے باعث لڑکوں کے ایک ہزار 400 اور لڑکیوں کے ایک ہزار 500 سکولوں سمیت صوبےکے 2ہزار 900 سے زائد سکولز بند کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار 150سکولوں میں پانی آیا، 850 سے زائد کی عمارتیں جزوی متاثر ہوئیں جبکہ 45 اسکول مکمل طور پر گِر گئے،گجرات ،حافظ آباد ، مظفر گڑھ، نارووال اور ملتان کے اسکول سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

سیکرٹری سکولز  پنجاب خالد نذیر کا کہنا ہے کہ تعلیمی حرج والے 7 لاکھ بچوں کو پیف اور پیما کےسکولوں میں بھیج کر تعلیمی خلاء کو پورا کیا جائے گا، اضافی کلاسز لگا کر اور ہفتہ کے دن بھی بلا کر پڑھایا جائے گا جبکہ موبائل یونٹس بھی شروع کیے ہیں۔

سیکرٹری اسکولز  نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 2024 میں اسکولوں کے لیے مختص 40 ارب روپے کے فنڈز متاثرہ اسکولوں کی بحالی پر لگائے جائیں گے۔