ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے ساتھ کھیلے بِنا نہیں رہ سکتے، بھارتی کرکٹ بورڈ  کا نہ کھیلنے کی تجویز پرردعمل 

 پاکستان کے ساتھ کھیلے بِنا نہیں رہ سکتے، بھارتی کرکٹ بورڈ  کا نہ کھیلنے کی تجویز پرردعمل 
کیپشن: India Pakistan cricket row, Asia Cup controversy, Michael Etherten,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بھارت کی سیاست میں ہندوتوا کے ایجنڈا کا آلہِ کار بنے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ بھارت کے میچ نہ کروانے کی سنجیدہ تجویز پر حیران کرنے والا جواب دے دیا جس کا آسان زبان میں مطلب یہ ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلے بنا نہیں رہ سکتا۔ 

کھیل سابق انگلش کپتان کی پاک بھارت میچز نہ کرانے کی تجویز پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا 
بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کا انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کی جانب سے آئی سی سی کو آئندہ عالمی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز نہ کرانے کی تجویز پر دل چسپ جواب سامنے آیاہے۔

گزشتہ دنوں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کیپٹن مائیکل ایتھرٹن نےبھارت کے پاکستان کےساتھ مسلسل متعصبانہ رویہ اور پاکستان کے ساتھ کرکٹ کی روایات کی بھی تضحیک کرنے کے واقعات کے بعد یہ سنجیدہ مشورہ دیا تھا کہ آئی سی سی کو  انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔ ایتھرٹن نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے یہ تجویز ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھ کردی ہے۔ ایشیا کپ میں جو خاص واقعات ہوئے ان مین بھارت کے کیپٹن اور کھلاڑیوں کا پاکستانی ٹیم کے کیپٹن اور کھلاڑیوں کے ساتھ کرکت کی قدیم روایت کے مطابق میچ کے ٹاس اور اختتام پر ہاتھ نہ ملانا،  مشترکہ نیوز کانفرنسیں نہ کرنا اور  بھارتی کیپٹن کا سیاسی طنز پر مبنی گمراہ کن بیانات دینا اور آخر مین ایشیا کپ کی ترافی ایشئین کرکٹ کونسل کے پاکستانی صدر کے ساتھ سے لینے سے انکار کردینا شامل تھے۔ ان واقعات سے دلبرداشتہ ہو کر  مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو  اپنے ٹورنامنٹس میں  بھارت اور پاکستان کے میچ رکھنا ہی نہیں چاہئے۔ 

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے شیڈول کرنے کی وجہ معاشی اور سفارتی ہوسکتی ہے مگر وقت آ گیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے۔

سابق انگلش کیپٹن کی تجویز پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کا جو بیان سامنے آیا ہے وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویہ اور کھلاڑوں کو دی گئی ہدایات سے بالک الٹ ہے۔ بی سی سی آئی کے عہدیدار نے تسلیم کیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلے بِنا نہیں رہ سکتا۔ 

بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بھارتی میڈیا سے  بات کرتے ہوئے کہا، " اس طرح کے مشورے دینا تو آسان ہے، لیکن فیصلے کرناا اتنا آسان نہیں کیونکہ اس میں کئی سپانسر شامل ہوتے ہیں اور حتمی فیصلہ صرف اسی وقت کیا جا سکتا ہے جب سپانسرز اور براڈکاسٹرز  منظوری دیں۔'

بی سی سی آئی کے ان عہدیدار نے کہا کہ یہ سب باتیں کرنا آسان ہے، لیکن کیا سپانسرز اور براڈکاسٹرز اس سے اتفاق کریں گے۔

بی سی سی آئی کے اس عہدیدار نے کہا، کہ موجودہ حالات میں صرف بھارت ہی نہیں ، اگر کوئی بڑی ٹیم کسی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتی ہے تو اسپانسرز کو اپنی طرف کھینچنا بہت مشکل ہو جائے گا۔