ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی انشورنس اب صوبےکی پہلی سرکاری انشورنس کمپنی کےسپردکرنےکافیصلہ

سرکاری ملازمین کی انشورنس اب صوبےکی پہلی سرکاری انشورنس کمپنی کےسپردکرنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایک سرکاری لائف انشورنس کمپنی قائم کر دی ہے جس کا مقصد سرکاری ملازمین سمیت کم آمدنی والے افراد کو سستا اور مؤثر انشورنس تحفظ فراہم کرنا ہے۔

پنجاب کابینہ کے 29ویں اجلاس میں اس کمپنی کے قیام، بورڈ آف ڈائریکٹرز، سلیکشن کمیٹی اور ابتدائی فنڈنگ کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔کمپنی کے قیام کی اہم تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس کا نام پنجاب لائف انشورنس کمپنی ہوگا، جو محکمہ خزانہ کے ماتحت کام کرے گی۔ کمپنی کو ایس ای سی پی کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا اور یہ مکمل طور پر سرکاری نگرانی میں شفاف انداز سے اپنے امور سرانجام دے گی۔

یہ انشورنس تحفظ سرکاری ملازمین، دیہاڑی دار اور کم آمدنی والے افراد کے لیے فراہم کیا جائے گا، جس کے تحت حادثاتی اموات، معذوری اور دیگر ناگہانی حالات میں فوری مالی مدد میسر ہوگی۔

عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں بااعتماد، تیز رفتار اور شفاف کلیم سسٹم کے ساتھ ساتھ آن لائن رجسٹریشن، کلیم اسٹیٹس اور پریمیم ادائیگی کی سہولت شامل ہے، جبکہ مستقبل میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے مکمل انشورنس سروسز کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔