صداقت عباسی اپنے گھر واپس پہنچ گئے، اہلخانہ سے ملاقات میں رونے کی ویڈیو وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  اور اسلام آباد کے تاجروں کے لیڈر صداقت عباسی اپنے گھر پہنچ گئے۔ وہ کچھ دنوں سے غائب تھے، ایک روز پہلے ہی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے غداری اور دہشتگردی سمیت کی سنگین دفعات کے مقدمہ مین ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

 تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما  جمعہ کے روز اچانک اپنے گھر واپس آ گئے۔ ان کے اہل خانہ کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق صداقت عباسی گھر پہنچ کر اپنی و الدہ سے لپٹ کر رونے لگے۔ صداقت عباسی کےاہلخانہ اور بچے بھی صداقت عباسی سے لپٹ کر رونے لگے۔ 

تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کے اپنے گھر مین والدہ اور اہل خانہ سے ملتے ہوئے رونے کی ویڈیو کلپ سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو کے حوالہ سے صداقت عباسی کے متعلق مختلف کیالات کھنے والے پاکستانی صارفین نے مختلف تبصرے کئے۔ بعض نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور بعض نے ان پر سخت تنقید کی۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے سے یہ تصدیق ہو گئی کہ صداقت عباسی اب اپنے گھر پر موجود ہیں تاہم اب تک انہوں نے اپنے غائب رہنے کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔