ہیکرز نےعمران خان کی ایک اور آڈیو لیک کردی

ہیکرز نےعمران خان کی ایک اور آڈیو لیک کردی
کیپشن: Imran khan audio Leak
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے ایک اور آڈیو لیک ہوگئی۔

  عمران خان ہدایات دیتے ہوئے سنائی دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہوگئی ہے کہ نمبر گیم پوری ہوگئی ہے، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا، اب سے لیکر 48 گھنٹوں بہت اہم ہیں، کئی چالیں چل رہا ہوں جو پبلک نہیں کرسکتے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے آڈیو میں مزید کہا کہ پانچ میں خرید رہا ہوں نا، پانچ میرے پاس ہیں، وہ پانچ بہت اہم ہیں، اسے کہیں اگر وہ پانچ اور کر دے نا تو دس ہوجائینگے، تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے، اس وقت قوم الارم ہوئی ہوئی ہے، لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں، کوئی فکر نہ کرے یہ غلط ہے یا ٹھیک ہے کوئی بھی ہربہ ہو، ایک ایم این اے بھی توڑ دیتا ہے نا تو ہمیں بڑا فرق پڑے گا۔