ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جے یو آئی(ف) کےسیکرٹری جنرل مولانا عبدالحفیظ کی گاڑی حادثے کا شکار

جے یو آئی(ف) کےسیکرٹری جنرل مولانا عبدالحفیظ کی گاڑی حادثے کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)جمعیت علماء اسلام لاہورکےسیکرٹری جنرل مولانا عبدالحفیظ گجر کی گاڑی کو رنگ روڈ پر حادثہ کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع لاہور کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحفیظ کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوگیا، حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ مولانا عبدالحفیظ کو کار ایکسڈنٹ میں معمولی زخم آئے، حادثے میں تحصیل ماڈل ٹائون کے سیکرٹری خزانچی مفتی مسعود احمد شدید زخمی ہوئے۔ مولانا عبدالحفیظ کاہنہ سے کریم پارک پارٹی اجلاس میں شرکت کئے جارہے تھے۔

واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور مولانا عبدالحفیظ اورسیکرٹری خزانچی مفتی مسعود احمد  ہسپتال منتقل کیا، ہسپتال ذرائع کا کہناتھا کہ سیکرٹری خزانچی مفتی مسعود احمد حادثے میں شدید زخمی ہوئے ان کو فوری طور پر ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کردیا گیا جبکہ  جمعیت علمائے اسلام کےجنرل سیکرٹری مولانا عبدالحفیظ کو طبی امداد دی جارہی اوران کی جان خطرے سے باہر ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer