ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری کالجز اور طلباء کی ترقی کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات

سرکاری کالجز اور طلباء کی ترقی کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز اور طلباء کی بہتری و ترقی کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن کی تفصیلات ڈی پی کالجز پنجاب نے جاری کی ہیں۔

حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 26,674 طلباء کو لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے جبکہ 9,592 کالجز کے طلباء کو ہونہار سکالرشپس دی گئیں۔ آمدورفت کی سہولت سے محروم کالجز کے لیے 70 بسیں فراہم کی گئیں تاکہ طلباء کی آسانی سے نقل و حمل ممکن ہو سکے۔

اُساتذہ کی کمی کے پیش نظر 11 ماہ کے لیے 7,291 عارضی اساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے۔ کالجز میں 1,100 گراونڈ آباد کیے گئے اور ٹریننگ اکیڈمیز قائم کی گئیں۔ ان سہولیات کے باعث تقریباً 5 لاکھ طلباء کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکے۔

مزید برآں، 355 کالجز کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جبکہ اکیڈمک ایکسیلینس کے تحت سالانہ لیسن پلان کا نفاذ بھی کیا گیا۔ کالجز میں کمپیوٹر لیبز، فرنیچر کی کمی کو پورا کیا گیا اور پیشگی فنڈز کا اجرا یقینی بنایا گیا۔