بھاٹی چوک،شملہ پہاڑی،گڑھی شاہو کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ

بھاٹی چوک،شملہ پہاڑی،گڑھی شاہو کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤدلشادحسین)داتا دربار اپ لفٹنگ، بھاٹی چوک، شملہ پہاڑی اور گڑھی شاہو چوک کی ری ماڈلنگ کےلیےورکنگ پیپرز تیار،کمشنر لاہورذوالفقار احمد گھمن ،ڈی جی ایل ڈی اےعزیز احمدتارڑاورسی ٹی اولاہورکا چاروں مقامات کا دورہ کیا،ایک دہائی سےبند داتا دربارکی ایک پارکنگ کھولنےکی تیاریوں کابھی جائزہ لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرلاہورذوالفقار گھمن ،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اور سی ٹی اوکیپٹن ریٹائرڈ حمادنےشملہ پہاڑی،داتا دربار، گڑھی شاہو اورسرکلر روڈ کا دورہ کیا،داتادربار اپلفٹنگ پراجیکٹ،بیسمنٹ پارکنگ ومختلف سڑکوں کی ریڈیزائننگ پر ٹیپاانجنیئرزنےبریفنگ دی۔
کمشنرلاہورذوالفقار احمد گھمن نےکہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پرٹریفک کی روانی کےلیےآن گراونڈ جائزہ لیاگیا ہے،جبکہ بیسمنٹ پارکنگ 10 سال سے بند ہے، جہاں275 گاڑیاں پارک ہو سکتی ہیں،داتا  دربارفیس اپلفٹنگ پراجیکٹ پر کام شروع ہوچکا ہے۔
کمشنرلاہور نےکہاکہ ایمپریس روڈ تا ڈیوس روڈ کو دو طرفہ بنا کر تین تین لینزکیا جائیگا، شملہ پہاڑی پریس کلب کےگرد ٹیپا پلان کے مطابق ٹریفک مینیجمنٹ ناگزیر ہے۔ڈی جی ایل ڈی اےعزیز احمدتارڑنےکہاکہ داتادربار بیرون روڈ ٹریفک مینیجمنٹ کے لئے جامع پلان بنایاجا رہا ہے،جدید سکیورٹی اقدامات کویقینی بنا کرداتا بیسمنٹ پارکنگ کھولنےسےروڈ لوڈکم ہوگا۔

شہر کےاہم شاہراہوں کی ری ماڈلنگ کا جائزہ لینےکےلیےایڈیشنل کمشنر امان قدوائی،اے سی سٹی تبریزمری،اے سی شالامار مہدی مالوف اورایم سی ایل افسران بھی ہمراہ تھے۔شہرکے چوراہوں کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ توہوگیا لیکن عمل درآمد کب ہوگایہ سوال تاحال جواب طلب ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے ماہ  میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 4 کروڑ87  لاکھ کی لاگت سے شملہ پہاڑی چوک کو ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا تھا، شملہ پہاڑی چوک کو ری ڈیزائن کرنے سے پانچ مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ بہتر   ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا،اس حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ٹیپا سے ری سٹرکچرنگ کرا کر فنڈز مختص کئے گئے تھے۔  کمشنر لاہور نے چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری کو شملہ پہاڑی چوک کی ری ڈیزاننگ کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer