پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ، لبرٹی چوک میں ٹکٹ بوتھ قائم

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ، لبرٹی چوک میں ٹکٹ بوتھ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز ،لاہور کے میچز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔شائقین کرکٹ کیلئے لبرٹی چوک میں ٹکٹ بوتھ قائم کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بقیہ میچز کیلئے آج لاہور پہنچیں گی۔ دونوں ٹیموں کے 23 اور 24 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشنز بھی ہوں گے۔ پی سی بی کی جانب سے لبرٹی چوک میں ٹی ٹونٹی میچز کی ٹکٹس کیلئے بوتھ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 25 اپریل کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ ہوم سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 27 اپریل کو مدمقابل ہوں گی۔