سٹی 42 : پاک، سری لنکا مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق شیک ہینڈز ٹو کا تربیلا میں انعقاد ہوا۔ مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور سری لنکن آرمی کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق 27 اپریل 2026 کو شروع ہوئی تھی۔
جی او سی اسپیشل سروسز گروپ نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سری لنکا سے میجر جنرل اجیتھ ابے ایواردانا نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔ مشق کے دوران جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔

مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں شامل ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا۔ مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا بھی تھا۔
