ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران سروس وفات پا نے والے ملازم کے’ متوفی کوٹے‘ پرنئی بھرتیاں شروع کرنیکا فیصلہ

سندھ حکومت نے بھرتیوں کیلئے عملدرآمد کمیٹی قائم کر دی، کئی سالوں سے بھرتیاں بند تھیں 

دوران سروس وفات پا نے والے ملازم کے’ متوفی کوٹے‘ پرنئی بھرتیاں شروع کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) سندھ حکومت نے محکمہ تعلیم اسکول میں دوران سروس وفات پا جانیوالے سرکاری ملازم کیلئے مختص’’ متوفی کوٹےپر نئی بھرتیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متوفی کوٹے پر بھرتیوں کیلئے سات رکنی عملدرآمد کمیٹی قائم کی گئی ہے ،کمیٹی کا سربراہ اسپیشل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ایڈیشنل سیکریٹری اکیڈمک اینڈ ٹریننگ ممبر کے طور پر شامل ہوں گے۔ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز متعلقہ ضلع کا ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افسر محکمہ قانون کا فوکل پرسن اور ڈپٹی سیکریٹری اسپیشل سیل بھی ممبر کے طور پر شامل ہو نگے۔
عملدرآمد کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن سیکشن افسر جنرل اقبال جونیجو کے دستخط سے  جاری کر دیا گیا ہے،کمیٹی دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی بیواہوں اور اولاد کو متوفی کوٹے پر ملازمت دینے پر عملدرآمد کروائے گی ۔اس سے قبل کئی سالوں سے متوفی کوٹے پر بھرتیاں بند تھیں۔