سٹی42: نریندر مودی کی ہندوتوا کی دنیا پر بالادستی قائم کرنے کے غرور میں مبتلا حکومت پاک شاہینوں کے ہاتھوں پانچ طیاروں کی تباہی کی ہزیمت کو پبلک کے سامنے ماننے سے اب تک شرما رہی ہے لیکن بھارت کے روزنامہ "دی ہندو" نے منگل اور بدھ کی درمایانی رات پاکستان ائیرفورس کے بھارتی طیارے گرانے کی خبر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر گرے ہوئے طیاروں کی تصاویر کے ساتھ شیئر کی۔
بھارتی اخبار نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 بھارتی جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کر تو دی تاہم کچھ دیر بعد یہ خبر ہٹالی۔
بعد میں ایک بیان میں اخبار نے کہا وہ یہ خبر اس لیے ہٹا رہے ہیں کہ انہیں بھارتی حکومت نے ان طیاروں کے مار گرائے جانے کے بارے میں نہیں بتایا لہٰذا وہ اس خبر سے پیدا شدہ "کنفیوژن" پر معذرت خواہ ہیں۔ م
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے اخبار پر دباؤ ڈال کر اپنے طیاروں کی تباہی کی خبر والی پوسٹ ڈیلیٹ کروائی۔
لیکن بدھ کی صبح کے اولین وقت کے دوران تاریک آسمان پر جو چاند چڑھا اسے ساری دنیا دیکھ چکی ہے اور یہ حقیقت چھپائے نہین چھپ رہی کہ کنونشنل وار میں نیوکلئیر پاور بھارت کو نیوکلئیر پاور پاکستان سے بدترین شکست ہوئی ہے- ایسی شکست جو اس کے خود منتخب کردہ میدان میں خود منتخب کردہ وقت پر ہوئی۔
نریندر مودی کی حکومت بھی چھپا رہی ہے، اس حکومت کے وظیفہ خوار صحافی بھی چھپا رہے ہیں لیکن "چڑھدے چن نے چڑھ کے رہنا، کاہنوں پردے پایئے" کے مصداق امریکہ کی انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے دنیا بھر مین اپنے ہزاروں کلائنٹ صحافتی اداروں اور عام پنلک کو بتا دیا کہ پاکستان کی ائیرفورس نے کل رات بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔
اے پی نے مقبوضہ کشمیر میں اکھنور کے نزدیک بھارتی طیارہ گرکرتباہ ہونے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ AP کی ایک ویڈیو میں ضلع پلواما میں بھی بھارتی طیارے کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔