ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زندگی معمول کے مطابق؛ تعلیمی ادارے کل صبح کھلیں گے

 Punjab education, Punjab Schools, Girl students, Higher Education Commission, Uzma Bukhari, Fake notification.
کیپشن: File Photo پاکستان کے بچے بڑوں سے بھی زیادہ دلیر ہیں۔ آج پنجاب حکومت نے سکول اور کالج بند کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن بچے معمول کے مطابق صبح کو تیار ہو کر ماؤں سے ضد کر رہے تھے کہ انہیں سکول ضرور جانا ہے۔ عوام کے بہت ٹینشن فری رویہ کو دکھتے ہوئے پنجاب کی حکومت نے سکول، کالج، یونی ورسٹیاں کل صبح معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان میں صورتحال معمول کے مطابق ہے، عوام بے خوفی اور بے فکری کے ساتھ روزہ مرہ کے معمولات انجام دے رہے ہیں۔ کل جمعرات کو تمام سکول، کالج، یونی ورسٹیاں معمول کے مطابق کھلیں گے۔

 یونی ورسٹیاں اور کالج کل صبح کھلیں گے

پنجاب کے  ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری فرخ نوید نے آج بدھ کی شام بتایا ہے کہ کل جمعرات کو  تمام یونیورسٹیاں  کل معمول کے مطابق کھلیں گی۔ 
تمام کالجز میں بھی کل تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے، خوف و ہراس کا دور دور تک کوئی نام و نشان تک نہین تو بچوں کا ایک بھی تعلیمی دن کیوں ضائع کریں۔ کل صبح تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں ہوں گی۔

سکولز کل کھلیں گے 

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے کل تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے کہا ہے کہ کل تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکو ل کھلیں گے۔
 

سکول بھی کل صبح کھلیں گے

پنجاب کے تمام سکول  کل جمعرات کے روز کھلیں گے۔ سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ سکولوں مین تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، کل صبح سکول کھلیں گے۔

 جعلی نوٹیفیکیشن : عظمی بخاری کی وضاحت

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سوشل پلیت فارمز پر بعض لوگ ایک فیک نوٹیفیکیشن کو پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔ سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

عظمیٰ بخاری کے کہا کہ صورتحال کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

جعلی نوٹیفیکشن: وزیر تعلیم پنجاب  کی وضاحت

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرحیات  نے کہا تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،تاحال چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا،کل سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی،سوشل میڈیا پر زیرگردش چھٹیوں بارے نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
 

پنجاب میں ہر شے معمول کے مطابق

منگل اور بدھ کی درمیانی رات اچانک ہونے والے واقعات کے دوران پنجاب کی ھکومت نے آج بدھ کے روز سلوک، کالج بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ ہدایت ماؤں کو پریشانی سے بچانے کے لئے کی گئی تھی۔

پاکستان کے شہروں میں بدھ کے روز زندگی معمول کے مطابق رہی۔ تمام کام معمول کے مطابق ہوتے رہے اور عوام ہر طرح کے ہراس اور ٹینشن سے مکمل آزاد دکھائی دیئے۔