ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رات بارہ طیارے گرنا تھے، شاہینوں کو تحمل کا حکم تھا، اسحاق ڈار

رات بارہ طیارے گرنا تھے، شاہینوں کو تحمل کا حکم تھا، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو یکجہتی ہم نے دکھائی ہے دنیا نے دیکھی ہے۔ کل رات   پاکستان ائیرفورس کے شاہینوں نے  12 طیارے گرانا تھے لیکن انہیں تحمل سے کام لینے کے لئے کہا گیا تھا۔ 

پہلگام واقعہ منصوبہ بندی کا نتیجہ

اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کےبعد جتنے اقدامات کیے وہ پاکستان کے خلاف تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر انڈیا پاکستان کے ساتھ ایک سال سے کارسپانڈنس کر رہا  ہے کہ اس پر بات ہونی چاہیے، اس بار پلوامہ کی طرح ہائپ پیدا  کرنے کی کوشش کی، پہلگام واقعہ پلانڈ لگ رہا ہے جو وقت بتائے گا ۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ 29 اور 30 کی درمیانی شب چار رافیل طیاروں نے دراندازی کی کوشش کی لیکن ہماری ایئرفورس نے ان کے طیاروں کی کمیونکیشن جام کر دی،جس کے بعد وہ سری نگر لینڈ کر گئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کل رات پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح تیار تھیں، کل رات پاکستان ائیر فورس کے شاہینوں نے دشمن کے  12 طیارے  مار گرانے تھے لیکن انہیں تحمل سے کام لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ بہادر افواج اور  پاکستان ایئر فورس نے پاکستان کا سر بلند کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یو این سکیورٹی کونسل کو بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے متعلق  خط لکھ دیا ہے۔ 

وزیرخارجہ نے بتایا کہ ہندوستان کی جانب سے 6 لوکیشنز پر 24 اٹیک ہوئے، جن میں 26 شہید، 46 زخمی ہوئے ۔

دوست ممالک کا اظہارِ یکجہتی

انہوں نے کہاکہ ترکی سے فون آیا، چین دوست ملک کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی، ہمارے سفارتی محاذ پر روابط جاری ہیں۔  اس دفعہ ان (بھارت)  کا بیانیہ پھٹ چکا ہے۔

آج شام سفیروں کیلئے بریفنگ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قوم کو بتایا کہ وہ  آج اسلام آباد میں 6 بجے تمام سفیروں کو بلا کر اپنا نیریٹو بیان کریں گے ۔ 

Bilal Arshad

Content Writer