ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے پاکستان پر حملے کے بعد کرتار پور راہداری بھی بند کردی

بھارت نے پاکستان پر حملے کے بعد کرتار پور راہداری بھی بند کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : بھارت نے پاکستان پر  بزدلانہ حملے کمیں منہ کی کھانے کے بعد کرتار پور راہداری بھی بند کردی، سکھ زائرین کو  گورودوارہ کرتار پور صاحب کے درشن کے لئے کوریڈور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

 بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 شہروں میں 20 سے زائد مقامات پر بزدلانہ  میزائل حملے کیے، جن میں تقریباً 26 پاکستانی شہری شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔

 پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے تین رافیل طیاروں سمیت بھارت کے 5 طیارے تباہ کردیئے گئے جبکہ فورسز نے 7 ڈرون بھی مار گئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے پاکستان اور بھارت کی سرحدی گزر گاہ کرتار پور راہداری کو سکھ زائرین کیلئے بند کردیا ہے۔  سکھ زائرین کو کرتار پور کوریڈور میں داخلے سے روک دیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری تا حکم ثانی یاتریوں کیلئے بند رہے گی۔

  مقبوضہ کشمیر میں پراسرار  پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کے فیصلے کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھی بھارتی کو ملک سے جانے کی ہدایت کی تھی تاہم سکھ یاتریوں کو اس فیصلے سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔ پاکستان اور بھارت مین کشیدگی کے باوجود پاکستان آئے ہوئے ہزاروں سکھ مرد و خواتین نے اپنے شیڈول کے مطابق اپنی عبادات انجام دیں اور کسی ٹینشن کے بغیر تمام مقدس استھانوں پر گئے۔ اس کے برعکس بھارت نے اپنے کاورڈ اٹیکس کے جواب میں پاکستان کی فوری کارروائیوں سے گھبرا کر بھارتی پنجاب کے سکھوں کو نارووال میں واقع کرتار پور کے مقدس استھان تک لانے والا کوریدور بند کر ڈالا۔

Ansa Awais

Content Writer