ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ پہنچ گئے۔

 ائیر پورٹ پر بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،سی سی پی او کوئٹہ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی ہمراہ تھے۔

 ائیرپورٹ سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ میں وزیراعلی ہاوس پہنچ گئے، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر اعلی ہاوس آمد پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور  ، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن عامہ کی صورتحال کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ، محسن نقوی نے کہاکہ بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں، ترقی کے سفر میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے ،بلوچ بھائیوں کی ہر طرح سے خدمت کےلیے حاضر ہیں۔

 وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن عامہ کے لئے تعاون پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ 

  سرفراز بگٹی نے کہا صوبے میں امن و امان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جا رہے ہیں، بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔