ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ 2022/23 کے حوالے سے اہم فیصلے؛ تاجروں کیلئے خوشخبری

بجٹ 2022/23 کے حوالے سے اہم فیصلے؛ تاجروں کیلئے خوشخبری
کیپشن: Federal Budget 2022-23
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) وفاقی بجٹ 2022/23 کے حوالے صدر فیڈریشن چیمبر عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں اعلی سطحی کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی ۔بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگانے ،چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس کا نظام لانے ،ودہولڈنگ ٹیکس کم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کرلیے گے ۔

اسلام آباد میں فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں ہونے والی ملاقات میں سینئر نائب صدر فیڈریشن چیمبر سلمان چاولہ ،ریجنل چیرمین پنجاب ندیم قریشی ،نائب صدر انجینئر جبار ،چیف کواڈینیٹر محمد علی میاں ،چودھری وحید ،تنویر شیخ ،مرزا عبدالرحمن شامل تھے۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاقات میں وفد اور وزیر خزانہ کے مابین چھوٹے تاجروں کے لئے فکس ٹیکس سسٹم لانے پر اتفاق کیا گیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے گا۔
اس موقع پر ودہولڈنگ ٹیکس کو ساڑھے 4فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور بیمار صنعتوں کی بحالی کے لئےخصوصی پیکج لانے پر اتفاق کیا گیا وفد نے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے، ایکسپورٹ بڑھانے پر وفد نے تجاویز دیں یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ غیر رجسٹرڈ افراد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کی ذمہ داری مینوفیکچر،ہول سیلر پر نہیں ہوگی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer