ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی افضل کھوکھر کا لیہ دورہ ؛ 4 سہولت آن دا گو بازاروں کا افتتاح

چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی افضل کھوکھر کا لیہ دورہ ؛ 4 سہولت آن دا گو بازاروں کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے لیہ کا دورہ کیا ،چیئرمین محمد افضل کھوکھر نے لیہ میں قائم 4 سہولت آن دا گو بازاروں  کا افتتاح کیا اور سٹالز کا وزٹ کیا۔

 چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیئرمین محمد افضل کھوکھر نے لیہ ضلع میں   قائم  4 سہولت آن دا گو بازار جن میں لیہ کروڑ فتح پور اور چوک اعظم  کا افتتاح کر دیا ایم پی اے سمعیہ عطاء شہانی، سابق ایم این اے سید ثقلین بخاری ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر بھی افضل کھوکھر کے ہمراہ موجود رہے۔

افضل کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن سے ریڑھی بان دکاندار بن گئے ہیں۔سہولت آن دا گو بازار میں دکانداروں کو باعزت روزگار اور صارفین کو پر سکون ماحول میں کم قیمت پر معیاری اشیاء مل رہی ہیں، سہولت آن دا گو بازار میں بجلی اور سیکورٹی مفت فراہم کی جا رہی ہے،سہولت آن دا گو بازار میں دکان کا کرایہ صرف پانچ ہزار روپے رکھا گیا ہے، سہولت آن دا گو بازار شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنے ہیں، سہولت آن دا گو بازار میں قیمتیں کم، معیار اچھا ہے لوگ بھی خوش ہیں،ضلع لیہ تبدیلی کے مراحل سے گزر رہا ہے،فوڈ سٹریٹ اور سپورٹس کمپلیکس کو دیکھ کر بہت خوشگوار تبدیلی محسوس ہوئی، ضلع لیہ کی ری شیپنگ اور ری سٹرکچرنگ میں ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کی محنت قابل ستائش ہے۔

 چیئرمین پنجاب سہولت آن دا گو بازار اتھارٹی نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا، اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کی پڑتال کی چیئرمین محمد افضل کھوکھر نے دکانداروں سے گفتگو کی۔
ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہولت آن دا گو بازاروں کے قیام کا مقصد شہریوں کو معیاری اشیاء مناسب قیمت پر فراہم کرنا اور ریڑھی بان حضرات کو باعزت روزگار دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بازاروں میں صفائی، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع لیہ میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔