ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جو پٹرول پمپ یا  کمپنی ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی گئی ہو، اسکو فوراً بند کیا جائے: وزیراعظم

جو پٹرول پمپ یا  کمپنی ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی گئی ہو، اسکو فوراً بند کیا جائے: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معاشی ترقی، سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی، کہنا ہے کہ لائحہ عمل میں عوام پر نہ صرف بوجھ کم سے کم ہو و بلکہ عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ عالمی تناظر میں ملکی معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا، جس کے دوران عالمی سطح پر حالیہ کشیدگی اور اسکے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر بریفنگ دی گئی. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معاشی ترقی، سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ وزیرِ اعظم نے کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر موجودہ معاشی دباؤ کے پیش نظر  سادگی و بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی.اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کمیٹی کو آئندہ 48 گھنٹوں میں اس حوالے سے قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ 

شہباز شریف نے کہا ہے کہ لائحہ عمل میں عوام پر نہ صرف بوجھ کم سے کم ہو و بلکہ عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے.  

وزیر اعظم نے  گزشتہ ہفتے سے ہی حالیہ کشیدگی کے عالمی سطح پر معاشی اثرات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی تھی جو اس حوالے سے  لائحہ عمل پر کام کر رہی تھی، جس کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی پیدا نہیں ہوئی.

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کمیٹی کی تجویز پر ہوا، جس میں عالمی سطح پر اضافے کا کم سے کم  بوجھ صارفین پر منتقل کیا گیا. وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو مزید فعال طور پر کام کرنے اور جلد از جلد اپنی عوام کے لیے سہل اور قابل عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ 

وزیر اعظم کی واضح ہدایت کی کہ جو پٹرول پمپ یا  کمپنی  بھی مصنوعی قلت پیدا کرنے  یا ذخیرہ اندوزی  میں  ملوث پائی گئی ہو، اسکو فوراً بند کیا جائے اور اسکا  لائسنس منسوخ کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔ 

وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کو ہدایت  کہ وہ چاروں صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور ان کی عوام کو بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل و منصوبہ بندی تیار کریں ۔