سعید احمد: لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہو گیا ہے، جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک 26 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ پروازوں میں لاہور سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی، دوحہ اور کویت جانے والی بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے ابوظہبی جانے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 796 اور ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز ایف 797 منسوخ ہو گئی ہیں۔
اسی طرح لاہور سے دبئی جانے والی ائربلیو کی پرواز پی اے 410، دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائرویز کی کیو آر 620 اور لاہور سے دوحہ جانے والی کیو آر 621 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
مزید برآں، لاہور سے ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر کی ای وائے 285، لاہور سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی ای کے 625، لاہور سے کویت جانے والی کویتی ائیرلائن کی کے یو 202 اور لاہور سے شارجہ جانے والی ائربلیو کی پی اے 412 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
ائیرپورٹ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پروازوں کی صورتحال کی تصدیق کرنے کے بعد ہی روانہ ہوں اور ایئر لائنز کی ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ ایران امریکا اسرائیل جنگ کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے جبک گزشتہ روز بھی پاکستان سے مشرق وسطیٰ کےلیےآج بھی 104 پروازیں منسوخ ہوگئیں تھیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے دبئی، دوحہ، ابوظہبی، شارجہ اوربحرین کے لیے 21 جبکہ لاہور سے دبئی، دوحہ، شارجہ، کویت، دمام اور ابوظہبی کے لیے 27 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔
اسی طرح اسلام آباد سے دوحہ، ابوظہبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کے لیے 29 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔