ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کالجز کے امور ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا منصوبہ شروع

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کالجز کے امور ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا منصوبہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:  محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالجز کے انتظامی اور تعلیمی امور کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کے لیے ایک اہم منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

 اس مقصد کے لیے محکمہ نے بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

پراجیکٹ کے تحت مختلف عہدوں پر بھرتیاں کی جائیں گی جن میں پراجیکٹ ڈائریکٹر، آئی ٹی سپیشلسٹ، مانیٹرنگ ایسوسی ایٹ افسران، کمیونیکیشن ایسوسی ایٹ، آئی ٹی ایسوسی ایٹ، ایڈمن آفیسر اور دیگر عملہ شامل ہے۔

اس منصوبے کے ذریعے کالجز کے لیےہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیکرٹریٹ کا ای آر پی (ERP) سسٹم مضبوط بنایا جائے گا، جو سافٹ ویئر کی مدد سے انتظامی، تعلیمی اور مالیاتی کاموں کو مرکزی، خودکار اور منظم کرے گا۔

حکام کے مطابق اس ڈیجیٹل سسٹم کے نفاذ سے مینوئل عمل کو مؤثر، مربوط اور صارف دوست ٹولز سے تبدیل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ داخلے، ایچ آر، پے رول، طلبا کے ریکارڈ اور امتحان کی درجہ بندی میں بھی بہتری متوقع ہے، جس سے تعلیمی معیار اور انتظامی کارکردگی دونوں میں اضافہ ہوگا۔