ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران سے واپس آنے والے پاکستانیوں کے محفوظ استقبال کیلئےانتظامات مکمل

 ایران سے واپس آنے والے پاکستانیوں کے محفوظ استقبال کیلئےانتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حالیہ دنوں میں ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ تیز ہو گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ایران سے وطن واپس آنے والے پاکستانی شہریوں کے محفوظ استقبال , ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے گبد۔ریمدان بارڈر پر جامع انتظامات مکمل کر لیے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر بارڈر پر 24 گھنٹے عملہ الرٹ ہے جو ایران سے آنے والے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران سے واپس آنے والے طلبہ، زائرین اور دیگر پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے بارڈر پر منظم انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 حکام کے مطابق مسافروں کے لیے ٹرانسپورٹ، عارضی رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ انہیں مکمل معاونت کے ساتھ محفوظ طریقے سے ان کی منزلوں تک روانہ بھی کیا جا رہا ہے۔

  ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بارڈر پر تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت موجود ہیں اور آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ہزار سے زائد پاکستانی شہری ایران سے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں، جن میں طلبہ، زائرین، تاجر اور سیاح شامل ہیں۔

زیادہ تر شہری بلوچستان کے تفتان اور گبد۔ریمدان بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہو رہے ہیں، جہاں وفاقی اور صوبائی ادارے امیگریشن اور سیکیورٹی کے انتظامات کے ساتھ ان کی آمد کو سہل بنا رہے ہیں۔