ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا ردعمل سا منے آ گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا ردعمل سا منے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان ,طلحہ اشرف:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد شہریوں نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مختلف علاقوں میں شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث روزمرہ سفر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

شہریوں کے مطابق نقل و حرکت مہنگی ہونے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا اور پہلے ہی مہنگائی کا طوفان بے قابو ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ غریب عوام پر اتنا بوجھ نہ ڈالے کہ لوگ اسے برداشت نہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی جینا مشکل کر دیا ہے اور پٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کچھ ریلیف مل سکے۔