ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر : ضلع باغ میں روزمرہ معمولات بلا تعطل جاری،احتجاجی کال مسترد

 آزاد کشمیر : ضلع باغ میں روزمرہ معمولات بلا تعطل جاری،احتجاجی کال مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں معمولاتِ زندگی بلا تعطل جاری ہیں اور شہر بھر میں کاروباری، سماجی اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق دیکھی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار ہے جبکہ بازاروں اور تجارتی مراکز میں شہریوں کی بڑی تعداد خریداری اور دیگر مصروفیات میں مشغول ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور روزمرہ زندگی پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ لوگوں نے اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا نہیں ہے۔

شہر کی مختلف مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور عوامی مقامات کھلے ہیں، جہاں معمول کے مطابق گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ شہریوں کے مطابق ضلع میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے اور عوام اپنے معمولات میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب، بعض حلقوں کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کو مقامی آبادی نے خاطر میں نہیں لایا اور معمول کی زندگی کو ترجیح دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق باغ کے عوام نے کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے روزمرہ معمولات برقرار رکھے ہیں۔