ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

34 ہزار پاکستانی حجاج وطن واپس پہنچ گئے، واپسی کا سلسلہ جاری

34 ہزار پاکستانی حجاج وطن واپس پہنچ گئے، واپسی کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 34 ہزار پاکستانی عازمینِ حج مناسکِ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں، جبکہ 84 ہزار 791 حجاج ابھی بھی سعودی عرب میں موجود ہیں جن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف آج اتوار کے روز وطن واپس پہنچیں گے، جبکہ 250 خدام الحجاج بھی اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کے بعد واپس آ چکے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ہوائی اڈوں پر رش کم کرنے کے لیے رہائش گاہوں پر ہی سامان کی بورڈنگ (سٹی چیک اِن) کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حجاج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق سامان تیار رکھیں، اور روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل سامان کی بورڈنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

پوسٹ حج آپریشن کے دوران اب تک 15 ہزار سے زائد عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت کرائی جا چکی ہے، جبکہ حجاج کی وطن واپسی کے لیے پروازوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔