احمد منصور: گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے شرکت کی، نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے،پاک فضائیہ کے افسران، جوانوں اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہاکہ گروپ کیپٹن عاصم طارق کی قربانی ہماری اعلیٰ روایات کی عکاس ہے، شہید افسر نے خاتون کی جان بچاتے ہوئے فرض شناسی، بہادری، ایثار کی مثال قائم کی،پاک فضائیہ ملک کے ساتھ شہریوں کی جان، عزت کے تحفظ کیلئے بھی پرعزم ہے۔