ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوکت ترین نےبجلی لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ بتادی

Shaukat Tareen
کیپشن: Shaukat Tareen
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ بتادی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ آج ملک میں 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ یکم جولائی سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، اب لوڈ شیڈنگ کی کیا وجہ ہے؟ کوئلہ اور ایل این جی مہنگے ہوئے ہیں جس کے باعث نہیں منگوائے جارہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی کے پلانٹ کم کیپیسٹی پر چل رہے ہیں، اگر آپ ایندھن نہیں منگوائیں گے تو پاور پلانٹ کیسے چلیں گے؟ 

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی تو مشکلات تھیں، ہم ادھر ادھر سے پیسے کرکے لوگوں کو بجلی فراہم کرتے تھے، یہ ہمیں نالائق کہتے تھے، یہ خود نالائقوں کی یونیورسٹی کے ہیڈ ہیں، (ن) لیگ کی حکومت نے اوور کیپیسٹی پہلے ہی کردی تھی، انہوں نے امپورٹڈ فیول پر پاور پلانٹ لگائے۔