سٹی 42: خوارجی دہشتگروں کے خلاف آپریشن پر صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور 3 جوانوں کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 3 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش پیش کرتے ہوئے کہا آپریشن میں 19خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا بہادر سپوتوں نے جان دے کر 19 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو ناز ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں ،سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انشاءاللہ عوام کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متنی ضلع پشاور، بازئی ضلع مہمند اور ضلع کرک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی اور آپریشن کے دوران 19 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا فتنہ الخوارج کی ملک کے امن و امان کو خراب کرنے کی مزموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے.مجھ سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے. سیکیورٹی فورسز کے اہلکار و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ارض وطن کو دھشتگردی کے ناسور سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں. ملک کی بقاء کی خاطر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی لازوال قربانیاں ہیں.مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختون خواہ میں تین مختلف کاروائیوں کے دوران 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشنز کے دوران 19 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اورجام شہادت نوش کرنے والے 3 بہادر جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان کے ورثاء سے اِظہار تعزیت کیا، شہداء کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،