ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر کی پاکستان کیساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم ، امریکا سے بڑا ریلیف مل گیا

 قطر کی پاکستان کیساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم ، امریکا سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان کی آئی ٹی و ٹیکنالوجی برآمدات کے 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

دوحہ فورم میں معاشی استحکام پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قطر نے پاکستان کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے جبکہ پاکستان اور جی سی سی کے مابین فری ٹریڈ ایگریمنٹ پہلے سے موجود ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق امریکا سے ٹیکسٹائل ٹیرف میں 19 فیصد ریلیف حاصل کیا گیا ہے، پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہیں، جبکہ شدید سیلاب کے باعث پاکستان کی جی ڈی پی میں 0.5 فیصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہنگامی کلائمیٹ فنانسنگ درکار ہے اور آئی ایم ایف نے پاکستان کی موجودہ معاشی اصلاحات کو درست سمت قرار دیا ہے۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر کا ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی پروگرام مل چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی پیک فیز ٹو میں حکومتی تعاون کے ساتھ سرمایہ کاری کو بزنس ٹو بزنس ماڈل کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان منرلز، مائننگ، اے آئی اور بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر کام جاری ہے اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے جدید ڈیجیٹل مہارتوں میں عالمی مواقع موجود ہیں۔

آخر میں قطر اور پاکستان نے دوطرفہ ملاقات میں ایف ٹی اے پر پیش رفت تیز کرنے پر اتفاق کیا جبکہ توانائی، ایل این جی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔