ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن عباس اور فاطمہ سہیل  کے درمیان عدالتی جنگ ختم نہ ہو سکی

محسن عباس اور فاطمہ سہیل  کے درمیان عدالتی جنگ ختم نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: فیملی کورٹ میں ماڈل فاطمہ سہیل کی سابق شوہر سے بچے کا خرچہ لینے کی درخواست پر سماعت، عدالت نے اداکارمحسن عباس کوجواب جمع کروانے کیلئے 16 دسمبر تک مہلت دیدی۔

اداکارمحسن عباس اورانکی سابق اہلیہ کے درمیان عدالتی جنگ ختم نہ ہو سکی، فاطمہ سہیل نے بچے کے خرچے کا کیس فیملی کورٹ میں دائر کردیا، فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نےمحسن عباس کو ہدایت کی کہ 16 دسمبرکو جواب داخل کرائیں۔

فاطمہ سہیل نےدرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق شوہر محسنِ عباس کے تشدد سے تنگ آکرخلع لیا، سابق شوہر بچے کا ماہانہ خرچہ ادا نہیں کررہا، فاطمہ سہیل نے استدعا کی کہ سابق شوہر محسن کو ہدایت کی جائے کہ وہ بچے کی کفالت کیلئے ماہانہ خرچہ ادا کریں۔

             

Shazia Bashir

Content Writer